یونین کونسل بندہ کے دیہات کو ملانے والی سڑک &
23-1-2024
اولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام (کے پی آر)کے تحت چند سال قبل راولپنڈی کے نواحی علاقے کی یونین کونسل بندہ کے دیہات کو باہم ملانے والی کروڑوں روپے سے بننے والی کارپٹ روڈ متعلقہ محکموں کی مبینہ عدم توجہ کے باعث بعض مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،یہ سڑک اپنی مقررہ مدت سے پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے ،بار بار توجہ دلانے کے باوجود بھی متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، اہالیان علاقہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی توجہ اس اہم شاہراہ کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو مزید ٹوٹنے سے بچایا جائےاور محکمہ ہائی وے پنجاب کو سڑک کی مرمت کی ہدایات جاری کی جائیں۔