ہائیکورٹ،358پلاٹوں کی فرضی نیلامی، ڈائریکٹ
23-1-2024
املتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے 358 پلاٹوں کی من پسند افراد میں تقسیم اور فرضی نیلامی کے خلاف درخواست ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ایم ڈی اے کو 24 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے حاجرہ بتول عرف روبی کی حبس بے جا کی درخواست پراسیکیوٹر کے بیان پر خارج کردی ۔مدعی طیب خان کے وکیل رانا آصف سعید نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پیٹیشنر روبی اس کے شوہر عمران اور تھانہ درخواست جمال خان کے ہیڈ کانسٹیبل بشیراحمد اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کی وردی مین چیکنگ کی آڑمیں کراچی کے معروف بلڈرطیب خان کے 23 کروڑ روپے لوٹ لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ دو ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس راحیل کامران شیخ پر ڈویژن بینچ نے شہری قاری فیصل کا نام فورتھ شیڈول سے نکالتے ہوئے درخواست داخل دفتر کردی ہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے وفاقی سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندرپروفاما پروموشن کے ذریعے پیٹیشنر کی دادرسی کریں۔ان ہدایات کے ساتھ رٹ درخواست نمٹادی گئی