کمشنر کا چھٹی کے روز دورہ،سگیاں تا بابو صاب&#
22-1-2024
لاہور(خبرنگار )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چھٹی کے روز بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو تفصیلی دورہ کیا، سگیاں تا بابو صابو پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا میں فلنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔پیکج ٹو پر اسفالٹ کا کام آج سے شروع کر دیا جائے گا، مشینری تعینات کر لی گئی ہے۔پیکج ٹو پر کام میں تیزی آئی ہے، 51 فیصد کام مکمل، 5 ہزار سے زائد وال پینلز بھی انسٹال کر لیے گئے ہیں۔گلشن راوی ٹی جنکشن پر نالے کی شٹرنگ کا تیزی سے کام جاری ہے۔کمشنر نے چھٹی کے روز سڑک کنارے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی،چوکے چھکے بھی لگائے۔بچوں نے کمشنر کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں۔