کراچی (کامرس رپورٹر) جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار روپے ہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو دس گرام سونے کے بھاؤ 1115روپے کی تیزی سے 1لاکھ 84ہزار 328 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 2045ڈالر رہے۔ دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے280.25 روپے رہی۔ جبکہ قومی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 23پیسے بڑھ کر 280.98 روپے پر پہنچ گئی۔ مقامی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت19پیسے بڑھ کر 306.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 63 پیسے گھٹ کر 357.46روپے ہو گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 7پیسے بڑھ کر 75 روپے ہوگئی۔ تاہم یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 12پیسے بڑھ کر 76.91 روپے پر پہنچ گئی۔ |
|