راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ غیر قانونی خیابان افتخار کیخلاف آپریشن میں چکری مین سٹاپ‘ موضع راجڑ نزد بلیو ورلڈ سٹی‘ مین چہان بازار اور سنگرال نزد ملو موڑ (جرار کیمپ) موضع راجڑ اور سنگرال میں چار سائٹ دفاتر کو سربمہر کر کے تشہیری پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے‘ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ‘ قبضہ مافیا اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
|
|