ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت مختلف محکموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ا جس میں کمشنر نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کو ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ایم ڈی اے کی سڑکوں کی حدود بارے حکومت پنجاب کو لکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی حدود، دائرہ کار،لاگو قانون، ایکٹ بارے وضاحت طلب کی جائے۔انہوں نے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کارپوریشن،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ورکنگ کا ٹاسک دیتے ہوئے کمپنی میں تعینات میونسپل کارپوریشن کے سٹاف کے پنشن مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی مسئلے کو حل کرنے بارے کام کرے گی۔انہوں نے انتظامیہ کو انسداد تجاوزات آپریشن، گرانفروشی ذخیرہ اندوزی بارے اقدامات میں تیزی لانے کے بھی احکامات دیئے |
|