زیرزمین کیبلنگ منصوبہ کی زمین کشائی اور آ
19-1-2024
راولپنڈی (جنگ نیوز) زیر زمین کیبلنگ پراجیکٹ منصوبہ کی زمین کشائی اور آغاز کینٹ کیلئے تاریخی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ ‘ انجمن شہریان راولپنڈی اور امیدوار این اے 55زاہد بختاوری نے کیا۔ اُنہوں نے پراجیکٹ کی زمین کشائی پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان سیکرٹری دفاع‘ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کور کمانڈر 10کور‘ میجر جنرل عرفان احمد ملک ڈی جی ایم ایل اینڈ سی‘ برگیڈیئر احمد نواز سٹیشن کمانڈر‘ لیاقت علی چٹھہ کمشنر راولپنڈی اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کینٹ سید علی عرفان رضوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔