راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)رنگ روڈ کے اطراف شجر کاری کیلئے پی ایچ اے کو پلان دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ رنگ روڈ پراجیکٹ کا فزیکل کام 18 فیصد مکمل کر لیا گیا ۔ 31 جولائی تک رنگ روڈ پراجیکٹ مکمل کر لیا جائے گا اور 14 اگست کو افتتاح ہوگا۔ دریائے سواں اور دریائے سل کے مقام پر کام کا آغاز کردیا گیا۔کلیام ریلوے ٹریک پر پل کا کام آئندہ دو دنوں تک شروع ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہارکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے رنگ روڈ پراجیکٹ کیمپ آفس کے دورہ کے موقع پر بریفنگ میں کیا گیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹھلیاں انٹر چینج کی ری ماڈلنگ کی جارہی ہے جبکہ رنگ روڈ اور موٹروے کی ٹریفک نیٹ ورک کی ماڈلنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔رنگ روڈ پر پانچ انٹر چینجز، 11 اوور پاسز، 2 ریور،6 نالہ اور 1 ریلوے پل جبکہ 15 سب وے اور 53کلورٹرزبنائے جائیں گے۔ کمشنر نے کہاکہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رنگ روڈ پر بننے والے ریسٹ ایریا کا ڈیزائن جلد تیار کیا جائے۔
|
|