مہاجرین رقبہ الاٹمنٹ کیس ، تین سی ڈی اے اہلک&
18-1-2024
اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ نے مہاجرین رقبہ الاٹمنٹ کیس میں ایف آئی اے کے زیر حراست سی ڈی اے کے تین اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے پٹواری عابد حسین ، راشد اور اسسٹنٹ آفتاب اسلم کو عدالت میں پیش کیااور انکے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی معاوضے کے ذریعے ریونیو سٹاف نے سی ڈی اے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ سی ڈی اے پٹواری اور دیگر سٹاف ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہیں۔ سی ڈی اے ریونیو اہلکاروں کی ملی بھگت سے اکبر علی کے ورثاء نے غیر قانونی پلاٹوں کا معاوضہ لیا۔ اصل فائل برآمد کرنی ہے۔