اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے سابق ڈائریکٹر لینڈ اور ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ افنان عالم کی تعیناتی کے عر صہ کے دوران الاٹ کئے گئے پلاٹ کیسز کے این او سی کے اجراء پر پابندی لگادی ۔ڈپٹی ڈی جی لینڈ و بحالیات عنبر گیلانی کی جانب سے جاری آفس میمو رنڈم میں کہا گیا ہے کہ افنان عالم جولائی 2021سے ستمبر 2023تک سی ڈی اے میںتعینات رہے۔ ایف آئی اے اس دوران کی گئی پلاٹوں کی الا ٹمنٹ یا ٹرانسفر کے کیسز کی انکوائری کر رہا ہے۔ جب تک انکوائری میں یہ فائلیں کلیئر نہیں ہوتیں اس وقت ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ یا ٹرانسفر کیلئے این او سی جاری نہ کئے جائیں۔ ان پلاٹوں کو ٹرانسفر یا الاٹ نہ کیا جا ئے۔ |
|