ملتان ( سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے واسا کو خطیر فنڈز درکار ہیں ،1200 کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور ایک ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی لیکیج کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے، سیوریج کے پانی کو ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے پراجیکٹ پر عمل درآمد کا آغاز سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس بڑے منصوبے کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہوگا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سروے کے ٹیم لیڈر مسٹر فرینز, مسٹر جینز تھوگرسن، سلمان یوسف سمیت دیگر افسران سے میٹنگ کے موقع پر کیا ، وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا ملتان کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی سہولت میسر کر رہا ہے۔
|
|