ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر خٹک نے سٹیٹ لینڈ، قبرستانوں پر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے قبرستانوں کے ریونیو ریکارڈ کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔یہ بات انہوں نے سٹیٹ لینڈ اور انسداد تجاوزات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کا ایک ایک انچ واگزار کروائیں۔لیگل سیل عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے فوری پیروی کر کے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرے۔ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے سمیت تمام ادارے نزول لینڈ کے حوالے سے مشترکہ پالیسی تشکیل دیں،بعدازاں سڑکوں کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے بی سی جی چوک سے منسلک سڑک بنانے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے بی سی جی سڑک کی تعمیر بارے عملی اقدامات کا آغاز کرے۔نواب پور روڈ کا ٹینڈر آچکا، جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نواب پور روڈ کو 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
|
|