سلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں الیکٹرک بسوں کے مربوط نظام کو چلانے کیلئے شہر کے دو مقامات پر جدید بس ڈپو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ڈپوز کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کے پروکیو رمنٹونگ نے نجی تعمیراتی کمپنیوں سے 24جنوری تک ااوپن ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔ اس ٹینڈر میں پیپرا کے ای پیڈ سسٹم پر رجسٹرڈ فر میں ہی حصہ لے سکتی ہیں۔ ایک بس ڈپو ترامڑی چوک پر تعمیر کیا جا ئے گا۔ اس کی تعمیر پر 63کروڑ20لاکھ 61ہزار روپے لاگت آئے گی۔ دوسرا بس ڈپو آئی نائن ۔ایچ نائن کے درمیان کشمیر ہائی وے کے قریب تعمیر کیا جا ئے گا۔ اس کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 60کروڑ44لاکھ 98ہزار رو پے لگایا گیا ہے۔بس ڈپو میںگاڑیوں کا پارکنگ ایریاتعمیر کیا جا ئے گا۔ الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن ہوگا۔ ڈرائیور ریسٹ ایریا ‘ مینٹی ننس شیڈ اور واشنگ ایریا تعمیر کیا جا ئے گا۔ڈپو کی تعمیر کا کام چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا |
|