سیف سٹی منصوبے کے تحت2900کیمرے لگائے جائینگے،
15-1-2024
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی سیف سٹی منصوبہ اور زیر تعمیر سی پی او آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر دونوں منصوبوں کو 31جنوری تک مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہ ہو گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ 300مزدور دن رات سیف سٹی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں اور سیف سٹی منصوبے کے تحت306مقامات پر 2900کیمرے لگائے جائینگے۔ سی پی او آفس کے منصوبے کیلئے 23کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہولی فیملی ری ویپمیک ایسا تاریخی منصوبہ ہے جو دہائیوں تک راولپنڈی کے عوام یاد رکھیں گے اور اس سے علاج معالجہ کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی گی