صوبائی وزیرہاؤسنگ اورکمشنر نے کنٹرولڈ ا®
15-1-2024
اہور(خبرنگار) وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ساتھ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔منصوبے کے پیکج ون کا 58 فیصد جبکہ پیکج ٹو کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔پیکج ون کے تمام پینلز تیار ،5800 انسٹال کر لیے گئے ہیں، تمام گرڈر لانچ کر دیئے گئے ہیں۔پیکج ون پر اسفالٹ کا کام جاری ہے ۔دونوں پیکجز کے وال پینلز کی انسٹالیشن کا کام دن رات جاری ہے۔پیکج ون کے چار سب ویز پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، پیکج ٹو کے سب ویز پر کام جاری ہے۔صوبائی وزیر نے کمشنر و ڈی جی کے ہمراہ دونوں پیکجز کا تفصیلی دورہ کیا ۔