اسلام آباد( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کی جانب سےاسلام آباد میں گزشتہ تین سال میں شروع کئے گئے سات میگا پراجیکٹس میںمالی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ا ن منصو بوں پر عجلت میں کام کرنےاور قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ ڈیپار ٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ان پراجیکٹس کے آڈٹ پیراز پر غور کیا جا ئے اور ضرروی کارروائی کی جا ئے۔ ان پراجیکٹس میں بہارکہو بائی پاس ، آئی جے پی روڈ ، سیونتھ ایونیو انڈر پاس ، الیو نتھ ایونیو ، مارگلہ روڈ ، ٹینتھ ایونیو اور سہالہ فلائی اوورشامل ہیں۔ ذ رائع کے مطابق یہ میگا پروجیکٹس 31ارب 32کروڑ روپے مالیت کے ہیںجن میں سے اب تک 15ارب 19 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ ڈی اے سی کے اجلاس آج سے شروع ہوںگے |
|