پراونشل ہائی وے افسران پر اراضی کے حصول میں &
13-1-2024
ملتان (سٹاف رپورٹر) پراونشنل ہائی وے کے افسران ، تحصیلدار اور قانون گوپر نادر آباد فلائی اوور کی تعمیر کیلئے زمینیں حاصل کرنے میں 70کروڑ روپے سے زائد کی خرد برد کا سکینڈل سامنے آیا ہے، شہریوں کی جانب سے الزام عاید کیا گیا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن ڈیپارٹمنٹ نے بینکوںکی رہن شدہ زمینوںکے مالکان کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کرکے 60فیصد حصہ وصول کر لیا،الزام لگایا گیا ہے کہ پرانا شجاع آباد روڈ کی تعمیر کی طرز پر محکمہ ہائی وے میںکروڑوںروپے کے سکینڈل کی طرز پر پراونشنل ہائی وے ملتان ڈویژن میںنادرآباد فلائی اوو کی تعمیر کیلئے مالکان سے زمین ایکوائر کی جارہی ہیں اورپراونشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے تحصیلدار اور قانون گو نے بینکوںسے رہن شدہ زمینوںکے مالکان کو 60سے 70کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرکے 40کروڑ روپے حصہ وصول کر لیا ہے ، تحصیلدار اور کانگو نے فرد ملکیت سے رہن رکھنے والے ڈیپارٹمنٹ کو ختم کروادیا گیا ہے جس کے عوض متعلقہ پٹواری کو 10لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی گئ ہےجبک ہ دوسری طرف اصل زمین مالکان کو محکمہ پراونشنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی روک دی ہے تاکہ مالکان سے مک مکا کے بعد رقم جاری کی جاسکے،شہری محمد ندیم، فرحان بیگ، خرم نوید نے کہا ہے کہ نادرآباد فلائی اور کی تعمیر میںکروڑوںروپے کی کرپشن کی جارہی ہے،زمین ایکوائر کرنے میں بے ضابطگیاں کرکے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ، حکومت نوٹس لے اور کرپٹ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرکے حکومتی فنڈز ضائع ہونے سے بچایا جائے۔