عالمی سرمایہ کاری، بینکاری اور سیکیورٹی فرم ’گولڈ مین سیکس‘ نے عالمی معیشتوں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
گولڈ مین سیکس نے بتایا ہے کہ 2075 ء میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں کون سی ہوں گی؟
عالمی فرم کے مطابق چین معیشت میں 57 کھرب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہو گا۔
جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کی سرفہرست 10 معیشتیں
گولڈ مین سیکس کے مطابق بھارت 52.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہو گا۔
عالمی فرم نے بتایا ہے کہ امریکا 51.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ تیسری، جبکہ انڈونیشیا چوتھی معیشت ہو گا۔
گولڈ مین سیکس فرم کے مطابق پاکستان 12.3 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی چھٹی معیشت ہو گا۔ |
|