انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ ج&
10-1-2024
گزشتہ کئی روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں روپے کی قدر میں 28 پیسے اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے کم ہونے کے بعد 281 روپے پر آگیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 28 پیسے پر آگیا تھا۔اس سے قبل جمعہ کو ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ شیئر کریں: