مری میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن | ||||
10-1-2024 | ||||
مری، راولپنڈی (نمائندہ جنگ، اپنے رپورٹر سے ) مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ اس دوران درجنوں عمارتوں کو سیل جبکہ بیشتر کے پلراورکالم توڑ دیئے گئے۔ ریت، بجری، سیمنٹ اوربلڈنگ میٹریل لانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ٹریفک پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کی نگرانی میں ایم سی کے عملہ نے شہر اور ایکسپریس وے سمیت مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔ |