سلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ سیکٹر جی 14 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا ئے ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز جی 14 مرکز کے دورہ کے دوران دی ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈائریکٹر جنرل کو پروجیکٹ پر بریفنگ میں بتایاکہ مرکز جی 14 کاکام آخری مراحل میں ہے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ ہارٹی کلچر اور سٹریٹ لائٹس کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ بعدازاں انہوں نے سیکٹر ایف 15 کا دورہ بھی کیا اور تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہد ایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
|
|