انقلاب روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کر | ||||
10-1-2024 | ||||
پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹی ایم اے پشتخرہ اور ٹریفک پولیس حکام کے ہمراہ انقلاب روڈ پر دکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر قائم درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ |