راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر آنے والی کسی بھی سوسائٹی کو راستہ نہیں دیا جائے گا۔اس بات کا اظہارکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے رنگ روڈ پراجیکٹ کے کیمپ آفس خالصہ خورد کے دورہ کے موقع پر کیا۔ کمشنر کو نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی۔ لیاقت چٹھہ نے کہاکہ رنگ روڈ پراجیکٹ مقرر کردہ مدت سے پہلے مکمل کریں گے ۔اب تک پراجیکٹ کا فزیکل کام 15فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام سائٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ پر بننے والے انٹر چینج کے نام گاؤں کے نام سے منسوب کئے جائیں۔رنگ روڈ پر پانچ انٹر چینجز، 11 اوور پاسز، 2 ریور،6 نالہ اور 1 ریلوے برج جبکہ 15 سب وے اور 53 کیلوریز بنائے جائیں گے، ایک ریسٹ ایریا بھی بنے گا |
|