ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نےمہنگائی مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر سبزی منڈی کی انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مبشر الرحمان نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی بولی کی انسپکشن کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عام مارکیٹ تک سستی اشیاء خوردونوش کی فراہم یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے، ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں 40 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ایشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے ۔ |
|