راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں کلیام اعوان کے قریب ریلوے پل کی تعمیر کیلئے پاکستان ریلوے نے ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیا ۔این او سی اور دیگر محکمہ جاتی امور کیلئے51ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔پل کی لاگت کا تخمینہ بعد میں بنے گا۔ادھر راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ 5ہزار ایکڑ پر اکنامک زون بنانے کے لئے سائٹ سروے کا ٹاسک پڈمک کمپنی لاہور کو دیدیاگیاہے۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (پڈمک) کے وفد نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سےملاقات کی ۔ کمشنرنے کہا کہ مجوزہ اکنامک و انڈسٹریل زون میں کاٹیج انڈسٹری، شو مارکیٹ، پلاسٹک، ٹرانسپورٹ، گڈز فارورڈنگ، ہیوی مشینری،ماربل، سٹیل، جمزاینڈ جیولری، غلہ منڈی، فرنیچر، ایجوکیشن،مائننگ اور دیگر زونز بنائے جائیں گے۔ |
|