کمشنر کاراوی برج توسیع منصوبے اورشاہدرہ چ
8-1-2024
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے راوی برج توسیعی منصوبے اور شاہدرہ چوک کا دودہ کیا۔ انہوں نے دونوں منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ راوی برج پر 14 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں۔راوی برج کے کل 96 میں سے 25 گرڈرز تیار کر لیے گئے ہیں ۔منصوبے کے تحت دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق اہداف کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے شاہدرہ چوک کے اطراف جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔شاہدرہ چوک کے اطراف باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔شاہدرہ چوک گول چکر اور گرین بیلٹس پر ہارٹیکلچر کام تیزی سے جاری، سٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔