پی اینڈڈی کی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 7ارب 56کروڑ
3-1-2024
لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 37ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور اوقاف سیکٹر زکی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7ارب 56کروڑ 14لاکھ 73ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں کریم مارکیٹ تاموٹر وے (M-2) فیز I سگنل فری کوریڈور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 97کروڑ 50لاکھ 34 ہزار روپے‘ گڑھی شاہو چوک لاہورمیں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے فلاء اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 3 ارب 95کروڑ 14لاکھ 69 ہزار روپے اور اوچ شریف میں مزارات اور مساجد کی اپ گریڈیشن کیلئے 63کروڑ 50لاکھ روپے شامل ہیں