انڈسٹریل اسٹیٹ کے اطراف تجاوزات کیخلاف کر
3-1-2024
ملتان(سٹاف رپورٹر )کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کمشنر نے ضلعی انتظامیہ ،سیکرٹری آر ٹی اے کو غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔انہوں نے انڈسٹریل سٹیٹ میں زیر تعمیر سیوریج سسٹم کی تکمیل کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔نادرہ آباد کے گروپ ایک کو 2 ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔کمشنر نے محکمہ انڈسٹریز، ماحولیات، لیبر کو مشترکہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے جبکہ ماحولیاتی الودگی کا باعث بننے والوں کیخلاف یونٹس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو کاروبار میں آسانی اور سپورٹ کیلیے بزنس فیسیلٹیشن سنٹر قائم کررہی ہے۔ نواب پور روڈ کی تعمیر کی اجازت الیکشن کمیشن کی جانب سے مل چکی، ہائی ویز کو ٹینڈر پراسس کا حکم دیا ،جلد روڈ کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔