غیرقانونی اور بغیر نقشہ تعمیرات ،کالونی ک
3-1-2024
ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹاؤن پلاننگ و اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹس کے ہمراہ مشترکہ طور پر غیرقانونی اور بغیر نقشہ منظوری تعمیرات و ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کارروا ئیاں جاری ہیں، ایل ایم کیو روڈ نزد ڈیرہ اڈہ جنیدطارق و حسیب کی بغیرمنظوری نقشہ تعمیر آئل چینج شاپ کا فرنٹ حصہ مسمار کردیا گیا جبکہ پی آئی اے کالونی کی غیرقانونی ایکسٹینشن میں سیوریج،روڈ نیٹ ورک و باؤنڈری وال کو مسمارکر دیا گیا اور مذکورہ کالونی کا دفتر بھی سربمہر کر دیا گیا۔ سیداں والا بائی پاس چوک پر میٹرو اسٹیشن و اطراف تجاوزات کلیئر کروا دی گئی۔