ساڑھے 6ارب کی لاگت سے چکری روڈ کو د ورویہ کرنی
2-1-2024
اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی شہر کی رنگ روڈ اورچکری موٹر وے انٹرچینج تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے ساڑھے 6ارب روپے کی لاگت سے چکری روڈ کو دو رویہ کرنے کی تجویز ہے ، ذرائع کے مطابق منصوبے کا پی سی ون جلد تیار کیا جائے گا ۔ورکنگ پیپرز کے مطابق چکری روڈ کو ڈبل کرنے سے اس پر ٹریفک میں دو سے تین گنا اضافہ ہو جائے گا ، چکری روڈ جی پی او چوک سے آر اے بازار سے گزرتی ہوئی دھمیال روڈ سے رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی چکری انٹرچینج تک جاتی ہے تاہم اس کا ابتدائی حصہ پہلے ہی دو رویہ ہے تاہم چکری روڈ کی عملاً شاکاف پل سے لے کر چکری موٹروے انٹرچینج تک دو رویہ کرنے کی تجویز ہے جس کی لمبائی 33کلومیٹر بنتی ہے، ۔منصوبے پر مجموعی طور پر 6ارب 69کروڑ 64لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔