؏ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سےشہر بھر کے گنجان بازاروں اور نشتر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمارکردیئے گئے جبکہ نشتر روڈ پر سڑک پر قائم پختہ و عارضی تجاوزات مسمار کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا، تجاوزات آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کی جبکہ میونسپل کارپوریشن عملے نے کیبن،کاونٹر اور پراٹھوں والوں کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے مطابق ممتاز آباد،ڈبل پھاٹک،حسین آگاہی اور بوسن روڈ سمیت مرکزی مقامات پر آپریشن کیا جائے گا۔
|
|