راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ فنڈز کی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ روڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا اس وقت 538 کی تعداد میں مختلف ہیوی مشینری منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر منصوبہ پر اپ ڈیٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے ریلوے کا این او سی جلد مل جائے گا اور تمام ضروری معاونت موجود رہے گی۔ رنگ روڈ راولپنڈی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
|
|