دادوچھا ڈیم دو سال سے قبل مکمل کرنیکی منصوب&#
30-12-2023
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ دادوچھا ڈیم راولپنڈی کے عوام کیلئے ناگزیر منصوبہ ہے اور برسوں سے تعطل کا شکار رہنے والا یہ منصوبہ اب آن ٹریک رہے گا اور اس پراجیکٹ کو دو سال سے کم مدت میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے دادوچھا ڈیم کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈیم پر جاری کام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم راولپنڈی کی پانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے اور اس ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے اور اب یہ منصوبہ پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دادوچھا ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کا عمل جاری ہے اور اب اس میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی لاگت 15 ارب روپے ہے اور اس منصوبہ کیلئے زمین کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے ۔