میپکو نے224کلومیٹر ایچ ٹی اور31کلو میٹرایل ٹی  
30-12-2023
ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے سسٹم اپ گریڈیشن کرنے بارے مالی سال2023-24ء کے دوران224کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی)لائن اور31کلو میٹرلو ٹینشن (ایل ٹی )لائن بچھانے کا منصوبہ مکمل کرلیا، جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی82 ہزار461کلومیٹرجب کہ لوٹینشن لائنوں کی لمبائی50 ہزار695کلو میٹرہوگئی ہے۔جولائی تانومبر2023ء کے دوران ملتان سرکل میں 12کلومیٹر ایچ ٹی اور2.5کلومیٹر ایل، وہاڑی سرکل میں 16.7کلومیٹر ایچ ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 25کلومیٹر ایچ ٹی، خانیوال سرکل میں 47.9کلومیٹر ہائی ٹینشن لائنیں نصب کی گئی ہیں۔