دادوچھا ڈیم،نئی اراضی کی ایکوزیشن کیلئےچ¬
27-12-2023
اولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبرذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم کیلئے نئی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے قیمت کا تعین کرلیا گیا جو منظوری کیلئے بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی گئی ہے۔ ایکوائر کی جانے والی اراضی کی قیمت کا تخمینہ تقریبا چھ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ڈیم کی لاگت چودہ ارب روپے سے زائد ہوچکی ہے۔انتظامی ذرائع کے مطابق ڈیم سائٹ کیلئے اراضی کنٹریکٹر ایف ڈبلیو اوکے حوالے کی جاچکی ہے۔ڈیم میں14ہزار 373 کنال19 مرلے اراضی تحصیل راولپنڈی کی شامل ہے جس میں 3ہزار873 کنال 11مرلہ شاملات، 6ہزار985 کنال گیارہ مرلہ پرائیویٹ لینڈبھی شامل ہے۔ڈیم موضع دادڑنجار،منگوٹ، ملک پور عزیزال، خانپور ، دادڑ مرزا،دادوچھا،مغل خاص میں بنے گا۔تحصیل کلر سیداں کی ایک ہزار 820کنال15مرلہ اراضی شامل ہےجس میں ایک ہزار ایک سو گیارہ کنال سات مرلہ شاملات،چار سو 57کنال پانچ مرلہ پرائیویٹ اراضی بھی ہے۔ڈیم کی انچائی123فٹ ،لمبائی737فٹ،کیچ منٹ ایریا129سکوائر میل ہوگا۔60ہزار ایکٹر فٹ