راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی رنگ روڈ کو جلد مکمل کرنے کیلئے رات کوبھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔ دادوچھا ڈیم کا نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی کو بھجوایا جاچکا ہے۔اس بات کا اظہار کمشنر آفس میں رنگ روڈ اور دادوچھا ڈیم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کی۔انہوں نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی کہ دودوچھہ ڈیم پر بھی رفتار کو بڑھایا جائے اور وہاں اضافی مشینری و ورک فورس لگا کر رنگ روڈ کی طرز پر مختلف سیکشنز پر کام شروع کروایا جائے۔
|
|