راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) میٹرو بس سروس کےکو فیڈر روٹس پرچلائی جانے والی78الیکٹرک بسیں آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گی۔جس کیلئے بس بے پشارو روڈ پر پرانے واران اڈے پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تیس کنال کے لگ بھگ اراضی زیر استعمال لائی جائے گی۔تاہم حتمی منظوری نگران پنجاب حکومت سے لی جائے گی۔زرائع کے مطابق چھ فیڈرر روٹس میں روات منڈی موڑ تا صدرنو کلومیٹر لمبے روٹ پر 12بسیں استعمال کی جائینگی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے (کورال چوک) تا شادی چوک تک 16بسیں ،ڈھوک کشمیریاں تالیاقت باغ براستہ ٹیپو روڈ12بسیں،ڈھوک کشمیریاں تا چاندنی چوک 7کلومیٹر طویل روٹ پر 12بسیں چلیں گی۔ پیرودھائی موڑ تا مریڑ چوک براستہ جی ٹی روڈ روٹ پر 11بسیں اورفیض آباد آئی جے پی روڈ تا کھنہ پل روٹ پر 15بسیں چلائی جائیں گی۔
|
|