ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کمرشل عمارات اور کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے پلازوں اور مارکیٹس کو سربمہر کرنے کا حکم بھی دےدیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فائر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر فائر سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خطرناک اور بوسیدہ عمارات کا سروے بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ فائر سیفٹی کے حوالے سے انتظامات نہ کرنے پر سٹی ٹاور،شریف کمپلیکس ،مال آف کینٹ اور ملتان ٹریڈ سنٹرز کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں بوسیدہ عمارات مالکان کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، فائر سیفٹی اور بلڈنگ لاز کی چیکنگ کیلئے ریسکیو اور سول ڈیفنس کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی |
|