راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 179576 ملین مالیت کی کل 544سکیمیں شامل ہیں۔ ان میں سے اب تک 33فیصد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ رنگ روڈ کے ساتھ اکنامک کوریڈورز بنائے جائینگے۔ تاجر برادری کی تجویز پر راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ میں 5000ایکڑ کا اکنامک زون بنایا جائیگا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کا دورہ کرنیوالے34ویں سینئر منیجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹور کے افسران کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں فیڈر بس سروس شروع کی جا رہی ہے جو مسافروں کومیٹرو سٹیشنز تک پہنچائیں گی ۔ جنرل الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں |
|