انٹربینک: ڈالر مزید 20 پیسے سستا
20-12-2023
انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 21 پیسے سے کم ہو کر283 روپے ایک پیسے پر بند ہوئی۔آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔