راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی) نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ اصغر مال روڈ سمیت شہر کی 36 سڑکوں کی مرمت اور کارپٹنگ کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راولپنڈی سٹی طاہر تاج بھٹی کی قیادت میں انجمن تاجران اصغر مال روڈ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں گروپ لیڈر شیخ عثمان، سرپرست امیر حسین، جوائنٹ سیکرٹری محمد عباس اور نائب صدر عبدالصمد بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی میں بھی بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام عنقریب عمل میں لایا جائے گا ۔ سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے نمائندے موجود ہونگے اور سرمایہ کاری کیلئے تمام ضروری این او سیز دو ہفتوں کی مدت میں فراہم کئے جائیں گے۔
|
|