راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کےمطابق سب رجسٹرار اربن ون ملک اعجازکا تبادلہ کردیا گیا اور ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی کے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی چارج چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہےلیکن چارج چھوڑنے کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔سب رجسٹرار کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے پندرہ دسمبر کو چارج چھوڑنے کی رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس میں دیدی تھی لیکن پیر کو اے ڈی سی آر آفس سٹاف نے چارج رپورٹ سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔ دوسری طرف کمشنر آفس سے ایڈیشنل کمشنر کوارڈنیشن بھی چارج چھوڑنے کی رپورٹ مانگتے رہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سرکاری فیسوں کی وصولی میں بے ضابطگیوں کے بعد سب رجسٹرار اربن ون کو سرینڈر کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوایا تھاجس پر ان کو تبدیل کردیا گیا ۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چارج چھوڑنے کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ |
|