لاہور(اپنے نامہ نگار سے،نیوز رپورٹر) شہر و گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ انتہائی متاثر ہونے کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹرویز سید عمران کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیا، موٹروے ایم تھری بھی فیض پور سے رجانہ تک بند کردی گئی۔موٹرویز ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹرویبھی شدید دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے گدو تک حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند رہی ۔
|
|