لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کا کام 95 فیصد مکمل ہ
18-12-2023
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام 95 فیصد مکمل ہوچکااگلے پندرہ دن میں اس کا افتتاح کردیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر 8 کے ڈی اے انڈسٹریل زون سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرینگے ، پیپلز اسکائی ویو پروجیکٹ کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،15 سے 20 فیصد قیمتوں میں کمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں ایک اور انڈسٹریل زون بننے جارہا ہے، صدر میں پارکنگ پلازہ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کے لئے تجاویز پر کام کررہے ہیں جبکہ لال قلعہ گراؤنڈ کو فیملی پارک میں تبدیل کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر فٹبال گراؤنڈ پر اتوار بازار لگانے کا نوٹس لیا ہے، سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس کے قریب ہول سیل مارکیٹ کیلئے 85 ایکڑ جگہ دے سکتے ہیں۔