متروکہ وقف املاک بورڈ کا آپریشن، اراضی وا | ||||
17-12-2023 | ||||
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آ صف خان نے گزشتہ روز ایف آئی اے عملہ کے ہمراہ چکوال میں متروکہ املاک کی کرو ڑوں روپے ما لیت کی سر کاری اراضی کو واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کے سامنے واقع پانچ کنال چھ مرلے شہری اراضی کو ناجائز قبضہ سے واگزار کرایاگیا۔تلہ گنگ روڈ پر 21مرلے اراضی واگزار کر ائی گئی۔ آپریشن سپر یم کورٹ کے مقرر کردہ ون کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کے حکم پر کیاگیا۔ |