پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج 12 روپے لیٹ
15-12-2023
اسلام آباد ( ا ٓن لائن )عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل 12جبکہ پٹرول 10 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔