کروڑوں کی اراضی واگزار، متروکہ وقف املاک ح
14-12-2023
اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے نے اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری ، جنسی ہراسانی اور متروکہ وقف املاک پر قابض قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی ۔ ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے موصولہ شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے نفرالوجسٹ ڈاکٹر شہباز ملک کو ضلع گجرات سے ، ایجنٹ شہزاد اور ایک لیب اٹینڈنٹ ابرار حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث حسن طاہر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لئے گئے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیپو روڈ اور حفیظ روڈ پر واقع 108 کنال سے زائد کمرشل پراپرٹی وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی۔ واگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 4ارب 31 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل نیازی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔