راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی)نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب الااقصی پارک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ پی ایچ حکام نے صوبائی وزیر کو پارک کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شہر کے پارکوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 10 کروڑ کی گرانٹ جلد مہیا کر دی جائے گی۔ شہر بھر کی خستہ حال سڑکوں کی 2 جنوری سے تعمیر شروع کر دی جائے گی |
|