راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کو دو فیز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے فیز کی لاگت 1316.688 ملین روپے بتائی گئی ہےجس میں چوک کو کھلا کیا جائے گا۔راشد منہاس روڈ سے جہلم روڈ کی براہ راست رسائی ختم کردی جائے گی۔ دوسرے فیز میں2030میں فلائی اوورز اور پارکنگ پلازہ شامل ہوگاجس کا تخمینہ بعد میں بنے گا۔ذرائع کے مطابق فیز ون میں راشد منہاس روڈ والی ٹریفک ریجنل ٹیکس آفس سے مڑ کر فاطمہ جناح پارک چوک سے ہوتی ہوئی جہلم روڈ پر جائے گی۔صدر کی طرف جانے والے اسی چوک سے یوٹرن لے کر واپس ہوں گے۔جہلم روڈسے آنے والی ٹریفک مریڑ چوک جانے کیلئے افتخار جنجوعہ روڈ یوٹرن لے کر فاطمہ جناح یونیورسٹی سے راشد منہاس روڈ کی طرف جائے گی۔جہلم روڈ سے صدر کی طرف جانے والی ٹریفک کیلئے ملٹری لینڈ ایکوائر کی جائے گی جو چوک میں آنے سے پہلے ہی الگ ہوکر سیدھی جائے گی۔فاطمہ جناح پارک والے چوک کو بھی ری ماڈل کیا جائے گا۔
|
|