کوری خدابخش واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کیلئ
11-12-2023
اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے )پبلک ہیلھ انجینئرنگ پنجاب نے راولپنڈی کے نواحی گاؤں کوری خدابخش کی واٹر سپلائی سکیم کی بحالی (بیک اپ سپورٹ)کیلئے 83لاکھ 28ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ، یہ واٹر سپلائی سکیم پچھلے کئی سالوں سے بند پڑی ہے ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راولپنڈی نے اہالیان کوری خدابخش کے بعض محلوں میں پانی کی ضرورت کے پیش نظر واٹر سپلائی سکیم بیک اپ سپورٹ کے سلسلے میں فنڈز کے اجراء کیلئے چیف انجینئر (نارتھ) پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ لاہور کو اسٹیمیٹ بھجوایا تھا جس کی انہوں نے منظوری دیتے ہوئے 83لاکھ 28ہزار روپے کا فنڈز ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن راولپنڈی کو جاری کر دیا ہے ، توقع ہے کہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔